یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ

یا رسول اللہ (ﷺ)، یا حبیب اللہ (ﷺ)

شعر:
اپنی اُلفت یہ کام کرتی ہے
ہر نظر احترام کرتی ہے
جو نبی (ﷺ) پر سلام پڑھتے ہیں
اُن کو دنیا سلام کرتی ہے

شعر:
جو بھی آلِ رسول ہوتے ہیں
وہ بڑے بااُصول ہوتے ہیں
اِن کی محفل میں آنے والے
باغِ جنّت کے پھول ہوتے ہیں

شعر:
پوچھیں گے سب یہ حشر میں سرکار (ﷺ) کہاں ہیں
سرکار (ﷺ) پکاریں گے گناہگار کہاں ہیں
پروانۂ بخشش لیے ڈھونڈیں گے فرشتے
اولادِ پیمبر کے وفادار کہاں ہیں

صلّے علا، پڑھو سب صلّے علا

شعر:
موت یاد آئے تو درود پڑھو
دل جو گھبرائے تو درود پڑھو
محفلِ نعت کا تقاضا ہے
نبی (ﷺ) کا نام آئے تو درود پڑھو

شعر:
شفاعت کا وہ لے کر ہاتھ میں پرچم نکلتا ہے
نبی (ﷺ) کا نام لے کر جب کسی کا دم نکلتا ہے


قوّالی

یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ...

حضرت عمر (ر.ع.) نے مکّہ میں اعلان کر دیا
مجھ کو میرے نبی (ﷺ) نے مسلمان کر دیا
یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ...

اے چاند تُو چمکتا ہے یہ تیری بھول ہے
تُو بھی میرے رسول (ﷺ) کے قدموں کی دھول ہے
یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ...

دین زندہ، رسول (ﷺ) زندہ ہیں
کربلا کے اُصول زندہ ہیں
دینِ احمد پہ سر کٹانے کو
ابھی آلِ رسول زندہ ہیں
یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ...

روک لیتی ہے سیّدوں کی نسبت
تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
یہ کرم سیّدوں کا ہے ہم پر
آنے والے عذاب ٹلتے ہیں

یہ ایسا باغ ہے جس کا کوئی مالی نہیں ہوتا
یہ دریا پنجتن کا ہے کبھی خالی نہیں ہوتا
یہ ہے میرے نبی (ﷺ) کا جلوہ...




Home