ہر وقت تم ہی رہتے ہو میرے خیال میں
نہ جانے تم نے کون سا جادو جگا دیا
رہتا ہوں ڈوبا ہر گھڑی جامِ شراب میں
تیری نظر نے مجھ کو شرابی بنا دیا
یوں مجھ کو تیری یاد نے حیران کر دیا
جیسے کسی نے جنگ کا اعلان کر دیا
ایک بے وفا نے پیار میں دل توڑ کر میرا
کتنے حسین خوابوں کا نقصان کر دیا
ساری رات نہ سویا کرو گے
یاد تمہیں جب آؤں گا
خون کے آنسو رویا کرو گے
یاد تجھے جب آؤں گا
گواہی دے رہی ہیں اس کی آنکھیں
بچھڑتے وقت وہ رویا بہت ہے
اسے احساس کیوں ہو میرے غم کا
کہ اس کا دل ابھی ٹوٹا نہیں ہے
پیار کی راہوں میں جو دیے ہیں
جانِ جہاں جو تاب مجھے
اشکوں سے ان کو دھویا کرو گے
یاد تمہیں جب آؤں گا
تنہائی میں بیٹھ کے پہروں دل کی ویراں دھرتی پر
یادوں کے گل بویا کرو گے، یاد تمہیں جب آؤں گا
دے تو رہے ہو پیار میں دھوکہ مجھ کو مگر یہ یاد رہے
تنہائی میں رویا کرو گے یاد تمہیں جب آؤں گا
میری یادوں کے دھاگوں سے اپنے اشکوں کے موتی
ساری رات پرویا کرو گے یاد تمہیں جب آؤں گا
ساری عمر تم عشقِ نظر کا سر پر رکھ کر جانِ وفا
بوجھ غموں کا دھویا کرو گے یاد تمہیں جب آؤں گا