نانا لے لو سلام اب ہمارا

نانا لے لو سلام اب ہمارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
سوئے کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا
سوئے کربل جا رہا ہے نواسی تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا

چھ ماہ کا لاڈلا، اصغر بھی ہے ساتھ میں
عباس، قاسم بھی ہیں، اکبر بھی ہے ساتھ میں
پھر مدینے میں نہ ہوگا، آنا دوبارہ

شعر:
اکبر، جہاں حسینؓ کا بےنور کر گیا
عباس اپنے غم سے قمر چور کر گیا
اصغر وہ کربلا کا اکیلا شہید ہے
جو مسکرا کے ساری تھکن دور کر گیا
نانا لے لو سلام اب ہمارا
سوئے کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا

نیزے پہ قرآن کو، چڑھ کر سنانے چلے
گردن کو سجدے میں ہم، اپنی کٹانے چلے
کربلا میں پورا ہوگا وعدہ ہمارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا

گھر پر مری لاڈلی، سُغرا وہ بیمار ہے
کمزور ہے اس قدر، چلنے سے لاچار ہے
میری بیٹی کی حفاظت، کرنا خدا را
نانا لے لو سلام اب ہمارا
آقا لے لو سلام اب ہمارا
سوئے کربل جا رہا ہے نواسی تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا

پاتا تھا دل یہ سکون، گنبدِ خضریٰ دیکھ کر
یعنی درِ سرورِ ہر دو سرا دیکھ کر
یاد آئے گا بہت یہ، روضہ تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا
سوئے کربل جا رہا ہے بیٹا تمہارا
نانا لے لو سلام اب ہمارا


Home